ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے معذرت کرلی

شیخ رشید نے معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیرداخلہ شیخ رشید نے نے کہا کہ ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہو گی،  نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے،گزشتہ سرکاری ملازمین سے متعلق دیے گئے بیان پر معذرت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہو گی، نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے،جس کا نام ای سی ایل میں شامل ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا،4 مارچ کو عمران خان سرخرو ہونگے ، نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو ای ٹی ڈی جاری کیا جا سکتا ہے،نواز شریف واپس نہ آئے تو پاسپورٹ کی حیثیت نہیں رہے گی، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ہے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ 4 مارچ کو ملک میں سیاست سکون اور بہتری آئے گی، ہائیکورٹ کے فیصلے کا نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا،نواز شریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ دیا جا سکتا ہے،نواز شریف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک رہا،ہائیکورٹ نے خود فیصلہ دیا نواز شریف پاکستان واپس آئیں،

شیخ رشید کا کہناتھا کہ مریم نواز نے کہا سرجری کے لئےجانا چاہتی ہوں مگر درخواست نہیں دی،مریم نواز کی درخواست نہیں آئی نہ ہم نے مانگی،زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے،زرداری کو اب مایوسی ہو گیہ

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ اور آنسو گیس سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کی ۔کہا کہ پچھلی دفعہ ایک بیان ازراہ مذاق ہی دیا تھا اس پر معذرت خواہ ہوں۔ اپنے بیان میں کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے لیکن اس دوران احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر تھوڑی بہت آنسوگیس بھی چلائی جو کہ ضروری ہوتی ہے۔  آنسو گیس کو بھی ٹیسٹ کرنا چاہیئے جو بڑے عرصے کی بے کار پڑی ہوئی تھی ، اس کی تھوڑی سی ٹیسٹنگ کی ہے زیادہ تو ابھی محفوظ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer