پیرا گون سکینڈل، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، خواجہ برادران پھٹ پڑے

پیرا گون سکینڈل، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، خواجہ برادران پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کر دی گئی،خواجہ سعد رفیق بہتر سہولیات نہ ملنے پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں جس گاڑی میں لایا گیا وہ 60 سال پرانی تھی۔ وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو جیل سے احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت کے استفسار پر پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نےکہا کہ چند روز تک چالان پیش کر دیں گے۔عدالت میں پیرا گون سٹی کے وکیل کی بحث کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے جج کی توجہ دلاتے ہوئے اعتراض کیا کہ جو کاپی پانچ منٹ پہلے عدالت میں جمع کرائی اس کی کاپی کیسے وکیل صفائی تک پہنچ گئی، جس پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے وکیل صفائی کے دلائل سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے پیرا گون سٹی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ پہلے نقل کے لیے درخواست دیں۔ اس کے بعد بحث سنی جائےگی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

 کمرہ عدالت سے نکلتے ہی خواجہ سعد رفیق حکومتی بدسلوکی پر پھٹ پڑے، بولے پولیس سے درخواست کی تھی کہ انہیں ذاتی گاڑی فراہم کی جائے، گاڑی دینے کی بجائے بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا اور کارکنوں سے ملنے سے روکا گیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer