ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار ڈینگی بخار میں مبتلا

سینئر اداکار ڈینگی بخار میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئر اداکار اشرف خان کو ڈینگی بخار ہوگیا 

ڈاکٹرز نے اشرف خان کو ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ۔اشرف خان کے اہل خانہ کی مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کردی ۔

سینئر اداکار اشرف خان پاکستان کے معروف کامیڈین اور ٹی وی اداکار ہیں، جو 1960 کی دہائی سے ریڈیو، اسٹیج اور ٹیلی ویژن پر کام کر رہے ہیں۔ وہ خاص طور پر پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ففٹی ففٹی (1978–1984) میں اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے، جہاں وہ اسماعیل تارا، زیبا شہناز اور مجید جہانگیر جیسے اداکاروں کے ساتھ نظر آئے۔ان کا کیریئر لاہور سے شروع ہوا جہاں وہ بچپن میں ریڈیو پاکستان پر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ بعد میں وہ کراچی منتقل ہوئے اور ڈراموں جیسے انکل عرفی، جنجال پورہ، ڈگ ڈگی، ڈبل سواری اور غرور میں نظر آئے۔