پرتھ ٹیسٹ، دو نئے باؤلرز نے تین چوتھائی آسٹریلین ٹیم کو پویلین بھیج دیا

Amir Jamal, Khuram Shahzad, Perth Test Match, Debut match click, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آسٹریلیا کے شہر  پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دو باؤلرز عامر جمال اور خرم شہزاد نے مل کرآٹھ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کو سمجھ ہی نہ آئی کہ میچ میں ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔  یہ پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب ڈیبیو کرنے والے  دو باؤلرز نے مل کر مخالف ٹیم کے تین چوتھائی بیٹرز کو پویلین بھیج دیا۔ عامر جمال نے 6 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایسا میچ غالباً پرتھ  میں پہلی مرتبہ ہوا ہے جب آسٹریلیا کی تقریباً پوری ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کیپ پہننے والے دو باؤلرز کا نوالہ بن گئی ہو۔

دوسرے دن آسٹریلیا 487 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، عامر جمال نے پاکستان کے لیے 111 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ وارنر نے ہوم ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 164 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان تیسرے سیشن کے دوران 59-0 کے سکور کے ساتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق  دن کےآخر تک تحمل کے ساتھ کھیلتے رہے۔