عیسیٰ ترین:کوئٹہ میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت جمال خان رئیسانی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
جمال خان رئیسانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں نے 12 دسمبر کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔ میرا استعفیٰ آج منظور کرلیا گیا ہے۔
جمال خان رئیسانی نے بتایا کہ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے پیش نظر استعفیٰ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کوئٹہ میں ہی نگراں مشیر برائے کان کنی و معدنیات بلوچستان عمیر محمد حسنی نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔