روپے کی بے قدری جاری ،ڈالرمزیدمہنگاہوگیا

Doller,Stockexchange,IMF,Interebank
کیپشن: Doller
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈالر کے روپے پر وار جاری ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر 224.71وپے سے بڑھ کر 224.85روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا۔

  بینکنگ چینل سے آنے والی ترسیلاتِ زر اور برآمدات دونوں متاثر ہورہی ہیں جب کہ  ہنڈی حوالہ فروغ پارہا ہے۔نومبر میں پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد کی کمی دیکھی گئی مگر بنگلادیش کی ترسیلاتِ زر میں 2.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

  اسی طرح نومبر میں پاکستان کی برآمدات 18 فیصد گر کر 2.37 ارب ڈالرز رہ گئیں مگر بنگلا دیش کی پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، جو گزشتہ برس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔