ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پروفیسر حنیف کو بحال کرنے کا مطالبہ

YDA, Professor Hanif General Hospital Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آرتھوپیڈک وارڈ کے پروفیسر حنیف کو عہدہ پر بحال کیا جائے۔

ینگ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ پروفیست حنیف کو ہٹائے جانے سے کام متاثر ہوا ہے۔  جنرل ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور سہولیات کی عدم فراہمی ڈاکٹروں کا نہیں انتظامیہ کا قصور ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے جنرل ہسپتال میں میڈیا کے  نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلی جب چاہے وزٹ کریں ، وزٹ خبروں کی زینت بن جاتا ہے ، مسائل جوں کے توں رہتے ہیں .ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل پر کوئی بات نہیں کر رہا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سپائن سرجری اگر کہیں ہورہی ہے تو وہ جنرل ہسپتال ہے لیکن آرتھوپیڈک وارڈ میں صرف ایک آپریشن تھیٹر ہے ۔ سپائن سرجری میں سات سے آٹھ گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ ایک آپریشن تھیٹر ہونے کی وجہ سے مریضوں کا رش رہتا ہے جبکہ اسکے علاوہ جو آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری کے خراب ہونے کا شکوہ بھی کیا گیا ۔ آپریشن میں استعمال ہونے والی مشنیری کی خرابی کو دور کرنا ڈاکٹرز کا نہیں بلکہ ہسپتال انتظامیہ کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرتھوپیڈک وارڈ میں پروفیسر ڈاکٹر حنیف سپائن سرجری کے ماہر ہیں ، ان کو عہدے سے ہٹا دینے سے سرجری کا کام متاثر ہوگا۔  حکومت ہمارے اثاثہ کے ساتھ ایسے نہ کھیلے۔  ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پروفیسر ڈاکٹر حنیف کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔