ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا دوبارہ اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی ہدایت پر گرفتاریاں شروع کی گئیں۔ پولیس کی جانب سے ارکان اسمبلی پر تشدد کیا گیا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھالا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 4 سے5 ارکان اسمبلی کو گرفتار کرکے لے گئی۔ گرفتار ارکان میں عمر تنویر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی ودیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار پرویز الہیٰ کو بھی تھپڑ پڑ گئے۔ پولیس نے پرویز الہیٰ کو پکڑ کر پنجاب اسمبلی کے ایوان سے باہر نکال دیا۔
خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سےبھی مزاحمت کی گئی۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے دھکم پیل، پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ، متعدد پی ٹی آئی ارکان نے پولیس کو لوٹے دے مارے۔ پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ خواتین اراکین اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر قبضہ کررکھا تھا ۔ نشست خالی کرانے کیلئے لیڈی پولیس کانسٹیبلزکی مدد لی گئی۔ جس کے بعد انہیں سیٹ سے ہٹادیا گیا۔
دوسری جانب ارکان اسمبلی کو لیجانے کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پرزن وین بھی کھڑی نظر آئی۔