طاہر شاہ نے "فرشتہ" کے پیچھے چھپا فلسفہ بتادیا

 طاہر شاہ نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاﺅن (زین مدنی ) اپنے گانے ' آئی ٹو آئی' سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے نئے گانے فرشتہ کے بارے میں اپنا فلسفہ بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار طاہر شاہ کے نئے گانے فرشتہ کے سامنے آنے کے بعد مداح مایوس ہوگئے جس کی پہلی وجہ یہ تھی کہ یہ گانا بہت حد تک طاہر شاہ کے پرانے گانے اینجل جیسا ہی تھا بلکہ یوں کہا جائے کہ یہ اس گانے کا اُردو ترجمہ تھا اور دوسری وجہ یہ تھی کہ اس گانے کی ویڈیو اینیمیٹڈ تھی اور طاہر شاہ خود اس میں جلوہ گر نہیں ہوئے،اس کے باوجود یہ گانا ٹوئٹر.پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور یوٹیوب پر بھی ٹرینڈنگ میں ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں مداحوں نے اس گانے کی ریلیز کے بعد اپنی مایوسی کا اظہار کیا وہیں اب طاہر شاہ نے اس گانے کے پیچھے چھپا فلسفہ سب کو بتا دیا۔

 گلوکار طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر.پر ایک نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے گانے فرشتہ کے حوالے سے مداحوں کو بتایا۔ اس نوٹ کے مطابق بچے فرشتے جیسے ہوتے ہیں، یہ ہماری زندگی کا لازمی جز ہیں، اگر آج ہم ان کی اچھی تربیت کریں گے تو کل ہمیں انہیں دیکھ کر فخر ہوگا۔

طاہر شاہ کے مطابق صرف ایک بچہ ہی اس دنیا کی بہتری کی وجہ بن سکتا ہے، اس گانے کی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی انہوں نے خود کی جبکہ اس گانے کے بول بھی انہوں نے ہی لکھے ہیں۔

طاہر شاہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس ویڈیو میں موجود بچہ ان کے اپنے بچے سے ملتا جلتا ہے اور انہوں نے اس گانے کو اپنے بیٹے کے نام ہی کیا جبکہ ان کے مطابق ’فرشتہ‘ ان کے مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer