ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی آپریشنز کا جائزہ

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی آپریشنز کا جائزہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) شہریار عارف خان نے نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور متعلقہ افسران بھی سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود تھے۔

سی ای او شہریار عارف خان نے چندرائے روڈ، کچا جیل روڈ اور چونگی امرسدھو میں جاری صفائی آپریشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چندرائے روڈ پر ڈرین کے اطراف کلیئرنس کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

شہریار عارف خان نے صفائی پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور افسران کو فیلڈ میں صفائی کے عمل کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ہدایت کی کہ شہر کی ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن اور صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔