ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی روڈ  کے علاقے میں 12 گھنٹوں سے بجلی بند

غازی روڈ  کے علاقے میں 12 گھنٹوں سے بجلی بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی 4 نمبر گلی میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق طویل دورانیے سے بجلی بند ہونے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔

مکینوں نے لیسکو افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔