فاران یامین:داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات گئے بند دکانوں اور گھر کے افراد کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان گھروں سے موبائل فون، لوہے کی اشیا اور دیگر مختلف گھریلو سامان چوری کرتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقب زنی کے آلات، چار موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر عرف تارا اور ولید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔