کراچی میں زلزلہ سے عمارتیں ہل گئیں

Earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہرقائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کا مرکز کراچی میں ہی ملیر سے دس کلومیٹر مغرب میں تھا۔

زلزلہ زیر زمین 30 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ پاکستان کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کورنگی کے اطراف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کراچی کے کئی علاقوں میں عمارتیں ہلنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ہے جس کی وجہ سے اس کی شدت قدرے کم محسوس کی گئی۔ پاکستان میٹریولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔