لاہور میں سڑکوں پر چوروں کا راج، غریب کی سواری بھی محفوظ نہ رہی

Lahore bicycles theft cases, City42, Crime round-up of Lahore,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کا راج بڑھتا جا رہا ہے، اب غریب کی سواری بھی جرائم پیشہ عناصر کی دستبرد سے محفوظ نہیں رہی۔رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 450 سائیکلیں چور لے اڑے۔

لاہور میں سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 136 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 95 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 72 مقدمات درج ہوئے۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 68، صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے 65 مقدمات درج ہوئے۔سٹی ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 14 مقدمات درج کئے گئے۔

سائیکل چوری کی وارداتوں کی اصل تعداد تھانوں میں درج شدہ مقدمات سے کہیں زیادہ ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  سائیکل چوری ہونے کے بعد بیشتر متاثرین مقدمہ درج کروانے کو ایک بے نتیجہ مشقت تصور کرتے ہیں اور سائکل سے محروم ہونے کے بعد مزید خواری سے بچنے کیلئے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع نہیں کراتے۔