غزہ سے تل ابیب اور وسطی اسرائیل کے کئی شہروں پر راکٹوں کی بارش

GAZA, ISRAEL, ROCKETS INTERCEPTED OVER TAL ABIB, CITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ  سے بہت سے راکٹوں نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کئی راکٹ تل ابیب پر بھی فائر کئے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب پر فائر کئے گئے ایک راکٹ کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے روکا گیا، جس کے نتیجہ میں انٹرسیپٹر کی باقیات تل ابیب کے قریب پیٹہ ٹکوا میں ایک رہائشی گھر کے صحن میں گریں۔

غزہ سے فائر کیا گیا ایک اور راکٹ وسطی اسرائیل کے عرب قصبے جلجولیا میں گر کر تباہ ہوا۔ دریں اثنا،  کچھ راکٹ جنوبی شہر اشقلون میں بھی فائر کیے گئے، کئی راکٹوں کو آئرن ڈوم نے کامیابی سے روک لیا جبکہ کئی راکٹ زمین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

راکٹوں کے حملہ کے سبب سائرن بجنے لگے
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب راکٹ سائرن لبنان کی سرحد کے قریب الما کے شمالی قصبے میں اور شام کی سرحد کے قریب گولان کی پہاڑیوں میں اونی ایتان میں بجے۔ آئی ڈی ایف نے بتایا کہ دو راکٹ شام سے داغے گئے اور ایک غیر آباد کھلے علاقے میں گرے، جس کا جواب اس نے توپ خانے سے مارٹر شیلنگ کر کےدیا اور اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں سے میزائل فائر کیے گئے تھے۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ ایک مشتبہ ہدف کی طرف ایک انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا تھا جو لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا تھا۔

غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا حکومت پر غصہ بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں چھوڑ رہی ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات فی الحال ناممکن ہیں۔

اس دوران ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کی فوج کا کیہ بیان آیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں "اہم زمینی آپریشن" کے لیے تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔

ایک بیان میں، IDF نے کہ کہ وہ "جارحانہ آپریشنل منصوبوں کی ایک وسیع رینج" پر عمل درآمد کر کے "جارحیت کو بڑھانے" کے لیے تیار ہے جس میں "فضا، سمندر  اور زمین سے مشترکہ اور مربوط حملہ" شامل ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ لاکھوں ریزرو فوجیوں کی تعیناتی کے مسودے کو حتمی شکل دے رہا ہے،  لاجسٹک ڈائریکٹوریٹ فوجیوں کو وہ تمام سامان فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس کی انہیں زمینی کارروائی کے لیے ضرورت ہوگی۔

توقع ہے کہ فوج غزہ کی پٹی میں زمینی حملہ کرے گی، لیکن شمالی غزہ سےفلسطینی شہریوں کا انخلا اور اسرائیل کی شمالی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی 

اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کے وقت  پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

 آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بھی غزہ میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر "وسیع پیمانے پر" فضائی حملے کر رہی ہے۔​