روزینہ علی: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بیگم کی جانب سے درخواست میں لکھا گیا کہ اپنے شوہر سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے ،اہلکاروں کی موجودگی میں ملاقات کے باعث خاندان کے معاملات پر بات نہیں ہوپاتی ہے۔
انھوں نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔