شہرکےموسم میں نمایاں تبدیلی،گرمی میں اضافہ

شہرکےموسم میں نمایاں تبدیلی،گرمی میں اضافہ
کیپشن: Lahore Weather And air Quality Index
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر کے موسم میں نمایا تبدیلی  کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 24 ریکارڈ  جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 تک جانے کے امکان ظاہرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر کا مطلع صاف رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سنٹی گریڈ ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سنٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا، شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب  ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 193 ریکارڈ کی گئی ۔ماڈل ٹاؤن 261، ایچسن کالج مال روڈ 230، کوٹ لکھپت 230، خانہ سلیم 213، انارکلی 208، ڈی ایچ اے فیز ٹو 198، فتح گڑھ 197 اور فدا حسین ہاؤس 196 ریکارڈ کی گئی ۔

اس کے علاوہ ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 50ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ،ڈی ایچ اے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 173بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا۔