(سید شہباز علی) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل فائیو میں ا حتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر احتیاطی تدابیر کے سائن بورڈز لگادئیے گئے جن میں اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے، تسلسل سے ہاتھ دھونے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دوسری جانب احتیاطی تدابیر کے طور پر پی سی بی ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لگانے کے ساتھ ساتھ اور لفٹس بھی بند رہیں گی، بائیو میٹرکس حاضری پر پابندی کے بعد پی سی بی ملازمین مینوئل حاضری لگائیں گے جبکہ پی ایس ایل میچز کےدوران قذافی اسٹیڈیم کی تمام لفٹس بند رہیں گی۔
قذافی اسٹیڈیم کےداخلی دروازوں پر ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں ریسکیو حکام کسی بھی صورت حال سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔