ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  دس اسرائیلی طیارے گرانے کا ایرانی دعویٰ

 Iran Israel conflict, Israeli Air Force, AIF, Brigadier General Ali Raza , IDF, Pasdaran e Inqalat
کیپشن:   اسرائیل کے ایران پر حملوں میں حصہ لینے والے ایک فائٹر جیٹ کی یہ فوٹو تب بنائی گئی جب وہ ایران میں ایک مشن کے لئے روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔  ایران کی طرف سے اسرائیل کی جنگی طیاروں کو گرانے کے دعووں کے ساتھ اب تک کوئی ثبوت سامنے نہین لایا گیا، دوسری طرف اسرائیل کا دعویٰ اس کے بالکل برعکس ہے، اسرائیل کے فوجی حکام بتا رہے ہین کہ ایران کا ائیر ڈیفینس سسٹم  حملوں کا نشانہ بننے والے بیشتر علاقوں مین ناکارہ کر دیا گیا ہے اور تہران کی فضا پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔

سٹی42: آج ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے بتایا ہے کہ ایران کے کئی علاقوں پر اسرائیلی ائیر سٹرائیکس ہوئی ہیں، ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے میڈیا اور آئی ڈی ایف کی طرف سے آج شب کسی حملے کی اب تک تصدیق نہیں ہوئی۔

آج شب ایران کے  ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کر دیئے۔ اس سے پہلے بھی ایران نے اسرائیل کے دو ایف  35 طیارے گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق نہین ہوئی، آج بھی ایران نے ایک اسرائیلی پائلٹ کو  اس کا طیارہ تباہ کرنے کے بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

آج شب   ایران کی ایک ائیر ڈیفینس بیس کے کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں تاہم رپورٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں بتائیں۔ دو دن کے دوران ایرانی حکام نے اسرائیل کے کسی طیارے کی باقیات نہیں دکھائیں۔ 

 واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین ایک اور اسرائیلی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایران میں  F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

 گزشتہ روز بھی ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا۔