اسد قیصر کےحجرے سے بھی قیمتی اسمگلڈ گاڑیاں برآمد

Asad Qaisar's house raided, smuggled cars recovered, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  صوابی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کے حجرے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا چھاپہ  نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی کھیپ برآمد
اسد قیصر کے حجرے سے چھاپے  کے دوران قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔تمام گاڑیوں کی مکمل تفصیلات  چیک کرنے اور گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ گاڑیاں  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔ تمام گاڑیاں غیر رجسٹرڈ اور نان کسٹم پیڈ ہیں۔


نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی ایک عدد لیکسس V8 نمبر پلیٹ STM-16، ایک عدد ہونڈا Oriel جس پر اسلام آباد نمبر AAS-118 نمبر پلیٹ لگا تھا، جبکہ ایک ویگو ڈالا جس پر سرکاری نمبر پلیٹ B-1820 لگی ہوئی تھی شامل ہیں۔ 
گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، بھائی سابق ایم این اے عاقب اللہ ، بھائی سابق ممبر اسمبلی عدنان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا  گیاہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پشاور میں سابق گورنر اور عمران خان کے قریبی ساتھی شاہ فرمان کے گھر پر بھی چھاپہ کے دوران کسٹم ادائیگی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹڑیشن کروائے بغیر قیمتی گاڑیاں رکھی گئی تھیں۔ یہ گاڑیاں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ایکسائز حکام کے حوالے کر دی گئی تھیں۔