لاہور میں بارش کی جھڑی پھر لگنے کو تیار

Rain Lahore
کیپشن: Rain Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) گرمی سے پریشان لاہوریئے خوش ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

گزشتہ دنوں ہونیوالی بارش سے خوشگوار ہونیوالے موسم نے تیوربدل لئے، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےجبکہ بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی جھڑی لگنے کی پیشگوئی کردی۔

ذرائع کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی پر شہر کی آب وہوا معتدل ہے۔گزشتہ روز کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ 

دوسری جانب کمشنر لاہور   کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مون سون، بارش، سیلاب کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کمشنر نے بارش و سیلاب سے نمٹنے کیلئے پلان ترتیب دینے کا ٹاسک سونپ دیا۔

کمشنر لاہورنے شہر میں کسی بھی قسم کی کھدائی پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کردی، مون سون میں بارشوں کے پیش نظر یکم جولائی تا 30 ستمبر تک شہر میں کھدائی پر پابندی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer