ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے جدید بائیو ایکویویلنس لیب قائم کرنے کی تیاری

 غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے جدید بائیو ایکویویلنس لیب قائم کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:پنجاب حکومت نے غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور فارماسیوٹیکل شعبے کے فروغ کے لیے 2 ارب روپے کی لاگت سے جدید بائیو ایکویویلنس لیب قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

حکام کے مطابق لیب کے قیام سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی بریفنگ دے دی گئی ہے، جبکہ اس جدید سہولت سے عالمی معیار کے مطابق ادویات کی جانچ ممکن ہو سکے گی۔

نئی لیب میں جنیرک ادویات کی افادیت، معیار اور کارکردگی کا سائنسی تجزیہ کیا جائے گا، جس سے مقامی فارما کمپنیوں کو ادویات کی جانچ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیب کے قیام سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت، فارما انڈسٹری کو فروغ اور عالمی معیار کی جانچ کے ذریعے پاکستانی ادویات کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ جدید لیب کے قیام سے تحقیق، جدت اور فارماسیوٹیکل شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔