ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں ایمر جنسی کا اعلان کردیا گیا

برطانیہ میں ایمر جنسی کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: uk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ میں  موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ادارے نے جمعہ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہفتے پیر اور منگل کے لیے انگلینڈ کے کچھ حصوں کے لیے  انتہائی گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔

بر طانیہ میں محکمہ موسمیات نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پیر  اور منگل کو "غیر معمولی درجہ حرارت ہونے  کا امکان ہے۔ برطانیہ کے لیے خاص طور پر شہری علاقوں میں راتیں غیر معمولی طور پر گرم ہونے  اور اس سے شہریوں کی عام زندگی  پر بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

25 جولائی 2019 کو کیمبرج یونیورسٹی بوٹینک گارڈن میں برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔اس ہفتے کے شروع میں یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے ادارے اور میٹ آفس نے ملک کے کچھ حصوں کے لیے درجہ 3 ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری بھی کیا۔