ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن، پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس  میں  سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی پر  فرد جرم عائد کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت  میں گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں چوہدری  پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

 دوران سماعت عدالت نے پرویز الٰہی و دیگر پر فرد جرم عائد  کی  جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے  ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے 2  نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer