سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نےاین اے 127 اور پنجاب بھر کی انتخابی مہم کے لئے لاہور پہنچ گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں پارٹی کارکنوں کو این اے 127 اور باقی انتخابی حلقوں میں انتخابی مہم تیز کرنے کے لئے خصوصی ذمہ داریاں سونپیں گے اور مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
آصف زرداری پارٹی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، آصف زرداری این اے 127 کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپیں گے ۔