ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشاب؛ سمیرا ملک نے نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

 خوشاب؛ سمیرا ملک نے نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Samira Malik, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذوالقرنین حیدر: خوشاب سے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سمیرا ملک نے حالیہ الیکشن میں این اے 87 پر الیکشن کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے اورالیکشن میں رکاوٹ پر انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لئے تھے۔ سمیرا ملک نے باقاعدہ استعفیٰ کی کاپی رانا ثنا اللہ کو بھجوا دی،ان کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعد ضلع کے متعدد عہدیداروں نے بھی استعفیٰ دےدیا ہے۔

 واضح رہے کہ سمیرا ملک نواب آف کالا باغ کی پوتی اور سابق پی ٹی آئی رہنما عائلہ ملک کی ہمیشرہ ہیں۔