دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا، مریم نواز کا پہلا جلسہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر   مریم نواز  نے کہا  ہےکہ اب فیصلے عوام کی عدالت یا لاء کرے گا، مدر ان لاء کے فیصلےکی اب سہولت نہیں، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔  

مسلم لیگ نون  کی چیف آرگنائزر   مریم نواز  نے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  اگر سمجھتے ہو کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔تمہارے امپائر  بھی  پکڑےگئے، جعلسازی بھی  پکڑی گئی، سہولت کاری  بھی پکڑی گئی، تمہارا  انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا  تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات  پر  حملے کیےگئے، وہ  ڈنڈا  اب چھین لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد کو  سیاسی جماعت کا  انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔

قدرت کا سوؤموٹو نوٹس

  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سو موٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دےکر  بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز  ہے۔ جتنے ٹھپے شیر  پر لگیں گے اتنی ہی تیزی سے مہنگائی کم ہوگی، شیر پر مہر لگاؤ  اور  پاکستان کو نواز  دو۔

ٹانگ پر پلستر چڑھانے سے وہیل چیئر تک کی کہانی

مریم نواز نے کہا کہ  ٹانگ پر پلستر چڑھانے سے لیکر وہیل چیئر تک کی کہانی، منہ پر کالا ڈبہ اور کالی بالٹی کی کہانی، عدالتوں کے احاطے سے جوتی چھوڑ کر بھاگنے کی کہانی آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھے یا نہیں دیکھے۔ عدالتوں کے احاطوں سے جوتیاں چھوڑ کر دوڑ لگانے کے مناظر دیکھے یا نہیں دیکھے۔ جب انسان نواز شریف کی طرح سچا ہوتا ہے تو ڈٹ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ مجھے اب سمجھ آئی ہے کہ کوئی مشکل وقت کا سامنا کیوں نہیں کر سکتا، کیوں پلاسٹر چڑھانے پڑتے ہیں، کیوں وہیل چیر کا سہارا لینا پڑتا ہے، کیوں منہ چھپانا پڑتا ہے، اس لئے منہ چھپانا پڑتا ہے کہ چوری کی ہوئی ہے، کہیں چوری پکڑی نہ جائے۔

ہمارے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں

مارے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں انتقام کی فکر ہے، ہمیں عوام کی فکر ہے، مریم نواز

 لاہور سے اوکاڑہ تک ملتان روڈ پر ہر جگہ والہانہ استقبال

مریم نواز کے ساتھ لاہور سے بھی مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا کاررواں گیا تھا۔ راستے میں ملتان روڈ پر ہر آبادی میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، جگہ جگہ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کی گئی۔ مریم نواز نے ہر جگہ اپنی گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلا کر استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں اور مداحوں کے نعروں کا جواب دیا۔

اوکاڑہ کی جلسہ گاہ لیڈر کی آمد سے پہلے لباب لب

جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ جلسہ گاہ مریم نواز کی آمد سے قبل اتنی بھر چکی ہے کہ پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں، یہ گراؤنڈ اس سے چار گنا بھی بڑا ہوتا تو بھر چکا ہوتا،ایک کارکن نے کہا کہ  تاریخ ساز جلسہ بتارہا ہے کہ اوکاڑہ سے ن لیگ بھاری مارجن سے جیتنے جارہی ہے۔