ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3 نام دیئے ہیں، پرویز الٰہی   

Pervaiz elahi,Imran khan,three names,Cm Punjab,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام مانگے ہیں ، عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 نام دیئے ہیں،عمران خان نے جو 3 نام دیئے ہیں ان پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ عمران خان نے احمدنواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیئے ہیں ،کل میٹنگ میں ان تینوں ناموں پر مزید مشاورت کی جائے گی ،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ اپوزیشن کے ساتھ 3 ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہو سکتا ہے، اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ سوچے تو تینوں نام موزوں ہیں ، تینوں ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوتا نظر آ رہا ہے۔