ویب ڈیسک: ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کی آسانی کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین چھٹیوں پر جائیں گے انہیں کسی قسم کی ڈسٹربینس نہیں دی جائے گی، اور انہیں دسٹرب کرنے والے ملازمین کو کمپنی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی ’’ڈریم 11‘‘ جو کہ جو کرکٹ، ہاکی، فُٹ بال، کبڈی، ہینڈ بال، باسکٹ بال، بیس بال اور رگبی جیسے کمپیوٹر اور مبائل فون گیمز بناتی ہے، نے اپنے ملازمین اپنے ملازمین کو چھٹیوں سے بھرپور انجوائے کرنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین پر یہ پابندی عائد کردی ہے کہ وہ چھٹیوں پر جانے والے اپنے ساتھیوں سے ان کی چھٹیوں کے دوران رابطہ کرکے انہیں ڈسٹرب نہ کریں بصورت دیگر انہیں ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالک 2008 میں یہ کمپنی کی بنیاد رکھنے کے بعد یہ اصول اپنایا تھا کہ تمام ملازمین کو سال میں کم از کم ایک ہفتے کی چھٹی لازمی لینی ہوگی تاہم انہیں دوران چھٹی ڈسٹرب نہ کرنے کی پابندی گزشتہ برس فروری میں لاگو کی گئی ہے اور اس پالیسی سے ان کی کمپنی کو فائدہ ہی ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ملازم کو سال میں ایک بار ایک ہفتے کے لیے اس تمام نظام سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اس دوران نہ انہیں ای میل کی جاتی ہیں اور نہ ہی فون کالز۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ملازمین کو اپنے اور فیملی کے لیے بھی وقت ملتا ہے جو انہیں سکون فراہم کرتا ہے اور جب وہ تازہ دم ہوکر واپس آفس آتے ہیں تو اپنی ذمے داریاں بہتر طریقے سے ادا کرتے ہیں۔
کمپنی کے بانی کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے ایک فائدہ کمپنی کو یہ بھی ہوتا ہے کہ ملازمین کی ایک ہفتے کی چھٹی کے دوران ہمیں یہ پتہ چل جاتا ہے کہ ہم اپنے کس ساتھی پر کتنا انحصار کرتے ہیں۔