رنگ روڈ ، کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے

Ring road,police,harrasment,couple,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرتے رقم کا مطالبہ کرنے والےپولیس اہلکار پکڑے گئے،رنگ روڈ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔

رنگ روڈ پر کار سوار جوڑے کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار پکڑے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے ابن مسعود اور اہلکار نواز کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔ہیڈ کانسٹیبل ابن مسعود ڈولفن ہیڈ کوارٹرسول لائنز اور نواز پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات ہے اور دونوں اہلکار رنگ روڈ پر کار سوارعرفان اور اسکی دوست کو حراساں کرکے رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔اسی دوران رنگ روڈ پر گشت کرتے انسپکٹر انصر نے اہلکاروں کو پکڑ کر بادامی باغ پولیس کے حوالے کر دیا۔پ

ولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پروارداتوں کے پیش نظر دونوں اہلکاروں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایس پی ڈولفن نے اہلکار مسعود کو معطل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔