ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرسکی

 پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی ، جبکہ کے پی کے حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نےریٹائرمنٹ کی عمر63سال کرنےکیلئےعملی مطالعہ شروع کردیا،حکومت کاکہنا ہے کہ چاروں صوبےریٹائرمنٹ کےحوالےسےایک پیج پرآئیں، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریٹائرمنٹ کی عمرکےحوالےسےچاروں صوبوں کولیڈکرے۔

ریٹائرمنٹ کےحوالےسےمالی اخراجات، پنشن،فنڈزکی بچت کوسٹڈی کررہےہیں، ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کی صورت میں نئی بھرتیوں کاکیابنےگا؟اس کا بھی جائزہ لے رہےہیں۔

سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل کے مطابق پنجاب حکومت نےاس حوالے سے پنشن فنڈسےرپورٹ مانگ لی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer