وزیراعلی پنجاب کی سروسز ہسپتال آمد، نئے بلاک کا افتتاح

وزیراعلی پنجاب کی سروسز ہسپتال آمد، نئے بلاک کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رمل دلدار:ایک ارب چھتیس کروڑکی لاگت سے بننے والے سروسز ہسپتال کے نو منزلہ نئے بلاک کا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سروسز ہسپتال میں نئےغازی علم دین شہید بلاک کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھاکہ دل کی گہرائیوں سے خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری نجم علی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افتتاحی تقریب میں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، ڈی سی سمیراحمد سید، سیکرٹری نجم علی سمیت دیگر ڈاکٹرز اور  ہسپتال کے سٹاف ممبرز نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ نئی عمارت میں مریضوں کی سہولت کیلئے تین لفٹوں کے علاوہ ایک خصوصی لفٹ بھی نصب کی گئی ہے۔ سروسز ہسپتال روزانہ ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کررہا ہےتین سو بیڈ کےساتھ ہسپتال میں آن لائن پرچی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے نئے تعمیر شدہ بلاک کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کامخالف پارٹیوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم ان کو مجھ سے مخالفت ہے یا ان عوامی منصوبوں سے۔ شہباز شریف کامزید کہنا تھاکہ زینب قوم کی بیٹی ہے جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ یہاں بیماروں کیلئے مفت سہولیات اور ادویات میسر ہوں گی۔ تمام تر مشینری جدید ہے۔