بجلی کی بڑھتی قیمتوں  کے سبب لیسکوصارفین کاسولرسسٹم کیجانب رجحان بڑھنےلگا

بجلی کی بڑھتی قیمتوں  کے سبب لیسکوصارفین کاسولرسسٹم کیجانب رجحان بڑھنےلگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،لیسکوصارفین کاسولرسسٹم کیجانب رجحان بڑھنےلگا۔
ایک سال میں صارفین نے3ارب30کروڑروپےکی بجلی لیسکوکوفروخت کی،نیپرانےنیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کےتحت سولرجنریشن پرمبنی رپورٹ جاری کر دی۔
دستاویزات کے مطابق صارفین نے ایک سال میں15کروڑ90لاکھ یونٹس ایکسپورٹ کئے،گھریلوصارفین نے11کروڑیونٹس سسٹم میں شامل کئے،کمرشل، صنعتی اورٹیوب ویلزکےصارفین نے بھی بجلی کی پیداوار کرکےبلوں میں فائدہ لیا۔
لیسکو نے 21 روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین سے بجلی کی خریداری کی،ایکسپورٹس یونٹس کی بنیادپرصارفین کےبلوں میں اربوں روپےکریڈٹ کئےگئے۔