محسن نقوی رات گئے  قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،  پی ایس ایل نائن لیزر شو کی تیاریوں، فلڈ لائٹوں اور انکلوژرز  کا معائنہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی رحیم یار خان اور ملتان میں دو ہسپتالوں میں نوتعمیر شدہ حصوں کا افتتاح کرنے اور ایک نئے پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد لاہور واپس پہنچتے ہی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیرمین بھی ہیں، رات گئے قذافی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس جلوا کر لائٹنگ کا معائنہ کیا۔ ا نہوں نے پی ایس ایل نائن کے لئے لیزور شو کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ رات گئے اس دورہ کے دوران محسن نقوی نے پی ایس ایل 9کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کے انتظامات اورلیزرلائٹ شوکی تیاریوں کا مشاہدہ کیا،  قذافی سٹیڈیم میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے شہریوں اور مہمانوں کے بیٹھنے کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف انکلوژرکاوزٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے پی ایس ایل نائن کی افتتاحی تقریب اور باقی میچوں کے لئے انتظامات خوب سے خوب تر بنانے کیلئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے کہا شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائیں۔اجتماعی کاوشوں کے ساتھ پی ایس ایل میچوں کے انتظامات کو  بہترین ہونا چاہئے۔