ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد کے نوجوان سائنسداں کا شاندار کارنامہ

فیصل آباد کے نوجوان سائنسداں کا شاندار کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  فیصل آباد کے نوجوان سائنسداں کی سربراہی میں  کورین ٹیم  نے  توانائی کی افادیت کے حامل  سولر سیل نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے.
 اس شمسی سیل سے نہ صرف  دھوپ سے بجلی کی وافر مقدار بنانے میں مدد ملے گی بلکہ  گلوبل وارمنگ بھی کم  ہوگی۔فیصل آباد پاکستان کےسائنسدان یاسر صدیقی اس وقت جنوبی کوریا کی  یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی  کے کورین انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ریسرچ (کے آئی ای آر) سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بطور مرکزی سائنسداں، ایک بالکل نئے سولر سیل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا  اہم فریضہ انجام دیا ہے  جسے کاپر انڈیئم سلفو سیلینائیڈ (سی آئی ایس ایس ای) کا نام دیا گیا ہے۔اگرچہ اس نے اسی حالت میں بھی باکفایت بجلی کا ایک ریکارڈ بنایا ہے لیکن جب اس کے اوپر پروسکائٹ کی پتلی تہہ  سینڈوچ کی طرح لگائی گئی تو اس نے بھی ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر