ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون ڈاکٹر نے روڈ پر بندے کی جان بچا کر انسانیت کی مثال قائم کر دی

خاتون ڈاکٹر نے روڈ پر بندے کی جان بچا کر انسانیت کی مثال قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:چلڈرن ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کا بڑا کارنامہ ، ڈاکٹر سمیہ نے روڈ پر ایک بندے کی جان بچا کر انسانیت کی عظیم کی مثال قائم کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ روڈ پر موجود ایک شخص جو کہ جان کی بازی ہار گیا تھا اس کا سی پی ار کرتے ہوئے اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی جس کو بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈاکٹر سمیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ چلڈرن ہسپتال میں پی جی ار پیڈز میڈسن ہیں اور ہسپتال ارہی تھی کے راستے میں ایک شخص گرا ہوا تھا۔ لوگوں نے شور مچایا تو اس وقت پھر میں گاڑی سے نکل کر فوری اس نوجان کی جانب بھاگی اور اس کا فوری پی سی ار کیا۔ ڈاکٹر سمیہ نے مزید کہا کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کم کروں تو کم ہے کہ اس شخص کی قیمتی زندگی بچ گئی۔

چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سمیہ کے اس عظیم کارنامہ سرانجام دینے اور انسانیت کی جان بچانے پر اعلی اعزاز سول اعزاز نواز نے کی صدر پاکستان اور سی ایم پنجاب سے مطالبہ کردیا۔