سٹی42: لیسکو جاتی امراء سب ڈویژن کے دفتر میں ریڈنگ سیکشن کے کمرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس نے مقع پر پہنچھ کر کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ دفتر کے ریڈنگ سیکشن کے کمرے پر کی ، ملزمان نے دفتر کے عقب سےکمرے کی کھڑکی سے فائرنگ کی۔فائرنگ کے فوری بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ملازمین کے بیانات کی روشنی میں شواہد جمع کر لئے۔