سٹی 42: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 11 ہزار سرکاری ملازمین کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 ہزار ڈرائیورز کو گریڈ 4 سے 5، سینئر ڈرائیورز کو گریڈ 7 سے 9 جبکہ ہیڈ ڈرائیورز کو 10 اور چیف ڈرائیورز کو گریڈ 11 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح 312 آٹو مکینک کو بھی گریڈ 6 سے 7 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسسٹنٹ مکینک، آٹو الیکٹریشن اور سینئر آٹو الیکٹریشن کے سکیل میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اب کم آمدن والے بھی اپنا گھر بنا سکیں گے۔ یہ اپارٹمنٹس 20 سال کی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے درجہ چہارم کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اور ہر حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔ مریم نواز بیرون ملک جانے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہی ہوگی۔ ن لیگ کے باغی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ بوریوں میں پڑا پیسہ اب مارکیٹ میں آنے والا ہے۔
اس کے علاوہ ہم نے "Urban & Peri Urban Forest Policy" کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت تمام متعلقہ ادارے پہاڑی علاقوں کے ساتھ تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں بھی گرین کور بڑھانے پر کام کریں گے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) February 15, 2021
نیا پاکستان LDA سٹی کے 35 ہزار اپارٹمنٹس کے حوالےسے امور کی بھی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔