سرکاری ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ، ایک ملزم گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی کے بینظیر  بھٹو اسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے زیادتی کا شرم ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کے بعد  خاتون کے ساتھ ہسپتال میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا  گیا اور آر پی او راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو ملزمان نے خاتون سے  ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں زیادتی کی۔

پولیس نے   واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور  دوسرےملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم سےواقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے تھانہ وارث خان میں واقع کا مقدمہ درج  کرواتے ہوئے بتایا کہ 

ملزم نے مجھے بے نظیر بھٹو اسپتال بلایا۔ ملزم نے ایکسرے روم کے قریب کمرے میں ذیادتی کا نشانہ بنایا ۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز مرکزی ملزم کی جانب سے اسے مری روڈ پر واقع بے نظیر بھٹو ہسپتال بلایا گیا، ملزم اسے ایکسرے روم کے اندر لے گیا جہاں اس کا ایک دوست بھی موجود تھا جو کہ ہسپتال کا ملازم ہے۔

بیان کے مطابق مرکزی ملزم نے اسے اس کی فحش ویڈیوز کے ساتھ بلیک میل کیا اور پھر کمپیوٹر روم کے اندر اس کا ریپ کردیا۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں، ان کے دو بچے ہیں جو اپنے والد کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

 اسپتال انتظامیہ نے اس واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بتایا ہے کہ جس اہلکار کے کمرے میں واقع پیش آیا اس کو معطل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے اسپتال انتطامیہ کو واقع سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں کی، خاتون کو ملزم کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوتے اور جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بینظیر شہید ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں میں خاتون کی ہسپتال آمد اور ایکسرے روم میں لے جائے جانے کا منظر ریکارڈ ہو چکا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اپنے طور پر اس واقعہ کے متعلق کوئی تادیبی کارروائی مقدمہ درج ہونے سے پہلے نہیں کی تھی۔ بکرامنڈی کی رہائشی لڑکی علاج کیلئے اسپتال آئی تھی۔

 اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ خاتون کے آنے اور جانے کا ریکارڈ پولیس کے حوالےکردیا، انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون ملزم کیساتھ 3 بجے بینظیر بھٹو اسپتال داخل ہوئی تھی اور 3 بجکر 32 منٹ کر اسپتال سے واپس روانہ ہوئی۔

 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعے پر پولیس سے مکمل تعاون کریں گے. ملازم کے ساتھی ملزم فیضان سعید کیخلاف گزشتہ روز تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔