جنید ر یا ض : لاہور میں بیشتر پرائیویٹ سکول آج سےکھل گئےہیں ۔سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا، سرکاری سکولز 21 اگست سے کھلیں گے ۔
لاہور میں بیشتر پرائیویٹ سکول آج سے کھل گئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 21 اگست سے ہوگا۔حکومت کی جانب سے سکولوں میں 20 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔بیکن ہاؤس سکول کی تمام برانچیں آج سے کھل گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ دیگر پرائیویٹ سکولز نے پہلے مرحلے میں ہائر سکینڈری کلاسز میں نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے۔سکول آنے پر طلبہ و طالبات نے مسرت کا اظہار کیا ہے.