51 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

51 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) 51 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ، گلگت بلتستان نےآ زاد کشمیر کو تین ایک سے شکست دے دی، کھلاڑیوں اور آرگنائزرز نے چیمپئن شپ کو بہترین اقدام قراردیتے ہوئے اسے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے سنگ میل قرار دے دیا۔

جمنیزیم ہال میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں گلگت بلتستان نے آزاد کشمیر کو تین ایک سے شکست دی۔ گلگت بلتستان نے27- 25، 25- 23، 37-35 اور 25-16 سے کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں نے ایونٹ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا بہترین ذریعہ قراردیا جبکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ چیمپئن شپ سے زیادہ سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی تلاش کیے جائیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔