سٹی 42 : شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے پر 3 ایس ایچ اوز کی سرزنش، ایس ایچ اوز موچی گیٹ، سندر اور ایس ایچ او مناواں کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی دفتر میں کھلی کچہری، شہریوں کی براہِ راست شنوائی۔ پیر کی جانب سے مرید کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کی شکایت، متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔
لین دین فراڈ، کرایہ داری اور گروی کے تنازعات پر شہریوں کی شکایات، وراثتی جائیداد کی تقسیم اور باہمی جھگڑوں کی شکایات بھی کھلی کچہری میں زیرِ سماعت آئیں۔ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی اور میرٹ پر داد رسی یقینی بنائی جائے، افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شکایات میں تاخیر یا غفلت پر متعلقہ افسران کا احتساب ہوگا، شہریوں کی براہِ راست شنوائی کیلئے ہفتے کے 6 روز دفتر میں کھلی کچہری لگاتا ہوں، اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنتا ہوں، عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے پولیس اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا ۔