سٹی 42 : محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے 1351 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔
سی پی او پشاور کے مطابق ان دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 676 دہشت گردوں کا شناختی کارڈ ڈیٹا موجود ہے۔ سب سے زیادہ پشاور میں 185 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں 129، بنوں میں 117 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 111 دہشت گردوں کی قیمت رکھی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر میں 72، کوہاٹ میں 65 جبکہ اپر دیر، لوئر دیر اور لکی مروت میں 55،55 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔