سٹی 42:معروف ہیئر سٹائلسٹ بوبی نے کہا ہے کہ تمام قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہیئر کٹنگ کے لئے ان کے سیلون پر ہی آتے ہیں جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں۔گزشتہ پندرہ سال سے کھلاڑی میرے پاس آ رہے ہیں جن کی ہیئرٹنگ میں خودکرتا ہوں۔شاہین شاہ آفریدی کے بال میں نے چھوٹے رکھے ،ان کے بالوں کو کلر کیا ان کا ہیئر سٹائل تبدیل کیا۔
سٹی 42سے خصوصی گفتگو میں ہیئر ہیئر سٹائلسٹ بوبی نے بتایا کہ حارث رﺅف کے بال بھی میں نے چھوٹے رکھے ہیں ۔ان کے بالوں کا سٹائل بھی میں نے تبدیل کیا ہے۔اسی طرح کپتان بابر عظم ان کے بال بھی شارٹ رکھے ہیں اب ظاہر ہے ۔جتنے بھی کرکٹر ہیں بال شارٹ ہی رکھتے ہیں کیونکہ لمبے بال اچھے نہیں لگتے۔
حارث رﺅف کا ہیئر سٹائل فیٹ کٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا ہیئر سٹائل سپائس ہے سائیڈوں نے میں نے ان کے بال باریک رکھے ہیں۔
بہت سے پاکستانی بھی میرے پاس آتے ہیںجو کرکٹرز جیسے بال رکھنے کی خواہش لے کر آتے ہیں کہ میرا ہیئر سٹائل شاہین شاہ آفریدی جیسا رکھ دیں۔حارث رﺅف کے بالوں میں میں نے لیئرز دی ہیں۔محمد رضوان کے پہلے بال لمبے تھے تاہم اب عمرے سے واپسی پر انہوں نے شارٹ بال رکھے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی شادی پر میں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ انہیں کس طرح کا ہیئر سٹائل رکھنا چاہئے۔حارث رﺅف کی شادی تھی تو میں انہیں تیار کرنے اسلام آباد گیا تھا۔
کامرا ن اکمل،محمد عمر،وہاب ریاض بھی ہیئر سٹا ئل بنوانے میرے سیلون پر ہی آتے ہیں۔رضوان بھائی کو مشورہ دیا کہ اپنا ہیئر سٹائل تبدیل کریں لیکن وہ کہتے ہیں انہیں یہی سٹائل پسند ہے۔
جہاں تک بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعلق ہے میری بڑی خواہش تھی کہ بھارٹی کھلاڑی دھونی کا ہیئر سٹائل تبدیل کروں۔ویرات کوہلی کا ہیئر سٹائل ویسے تو اچھا ہے لیکن موقع ملا تو ان کا ہیئر سٹائل تبدیل کروں گا۔
پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں امید ہے ٹیم کامیاب ہو گی۔