ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسم سرما کی پہلی بارش، لاہور، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ سوات ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہوا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برستے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد ، شورکوٹ ،سرائے عالمگیر، گجرات سمیت کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

دوسری طرف گلیات میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، چلاس، گلگت بلتستان، کشمیر سمیت سوات کے سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔