ویب ڈیسک: ایامِ حج کی آمد سے قبل انتظامیہ حرمین شریفین نے غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ہر سال حج کے دنوں سے قبل اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ غلاف کو ہجوم کے دوران ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ غلافِ کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے بلند رہے گا جس کے بعد اسے دوبارہ اپنی اصل حالت میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ روایت برسوں سے جاری ہے اور اس کا مقصد غلافِ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے، خصوصاً حج کے دوران جب لاکھوں زائرین بیت اللہ شریف کا طواف کرتے ہیں۔