سٹی42: لاہور کے علاقے شالیمار میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ آخری منٹ سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہو گئی اور وہ بے قابو ہو کر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا گزر گیا جس کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر ڈمپر کے نیچے دبنے سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے نتیجے میں تین رکشے اور دو موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا باعث بننے والا ڈمپر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC) کی ملکیت تھا اور بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔