لاہور ائیرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو 20 روز بند کرنے کا فیصلہ

 لاہور ائیرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو 20 روز بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو 20 روز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے ملکی وغیر ملکی ایرلائنز کو نئی ہدایات جاری کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور ایرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 36 ایل 20 روز کے لئے لینڈنگ اور ٹیک آف کے لئے بند رہے گا، لاہور ایرپورٹ کا سیکنڈری رن وے 15 مئی سے 3 جون تک فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا۔

سی اے اے  کے مطابق تعمیراتی کام کے باعث  لاہور ایرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو عارضی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران لاہور کے سیکنڈری رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ آئی ایل ایس سروس بھی سیکنڈری رن وے پر معطل رہے گی۔

سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے ائرلائنز کو آگاہ کردیا۔  

واضح رہے کہ لاہور ایرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک صرف مرکزی رن وے سے ہوگا۔ لینڈنگ ٹیک آف کے دوران طیاروں کے کپتانوں کو انتہائی احتیاط کی ہدایت دے دی گئی۔

Bilal Arshad

Content Writer