ای کامرس کےحوالے سے بڑی خوشخبری

amazon
کیپشن: amazon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ایمیزون کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمپنیوں  کوپوری دنیا تک رسائی کا موقع مل گیا،ای کامرس کی سب سے بڑی کمپنی نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیاگیا ہے جس سے پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات پوری دنیا میں آن لائن فروخت کرسکیں گی۔پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون کا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔

پاکستانی کمپنی این ایبلر کے سی ای او ثاقب اظہر کا کہنا ہے کہ ایمیزون  پر اندازاً ایک کھرب 70 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔ پاکستانی کمپنیاں معیاری مصنوعات سےاپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔ثاقب اظہر  کہنا تھا کہ حکومت کوایمیزون کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے ٹھوس پالیسی بنانا ہوگی تاکہ ناقص اشیا کی فروخت سے ملک کی ساکھ متاثر نہ ہو