فاران یامین: لوئر مال پولیس نے دوران واردات فائرنگ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں وکی عرف عثمان بوبی اور چاند عرف چاندی شامل ۔
لوئرمال پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت رابر گینگ گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 9 موبائل فونز، 2 پستول، ایک گن، 4 لاکھ 47 ہزار نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان گن پوائنٹ پر واردات کرتے اور معصوم شہریوں کو دوران واردات فائرنگ کر کے ہراساں کرتے، واردات کے بعد ملزمان مال مسروقہ مختلف مقامات پر فروخت کردیتے، ملزمان موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل چھینتے، گرفتار ملزمان میں وکی عرف عثمان بوبی اور چاند عرف چاندی شامل ہیں۔